8 جولائی، 2026، 1:47 PM

امریکی جارحیت پر سپاہ پاسداران کا پہلا بھرپور جواب، 85 اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا

امریکی جارحیت پر سپاہ پاسداران کا پہلا بھرپور جواب، 85 اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا

سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں مشترکہ میزائل اور ڈرون کارروائی کے دوران بحرین، کویت اور بندر سلمان میں واقع 85 اہم امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک ایم کیو 9 ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ایران کے ساحلی علاقوں پر حملے کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ابتدائی جوابی آپریشن میں بحرین، کویت اور بندر سلمان میں موجود امریکہ کی 85 اہم فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران میں قائد شہید امت کی تاریخی تشییع اور عراق میں لاکھوں افراد کی جانب سے شاندار الوداعی مراسم کے بعد امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہرمزگان اور ماہشہر کے ساحلی علاقوں میں متعدد ساحلی اڈوں اور غیر فوجی مراکز پر فضائی حملے کیے، جو کہ اسلام آباد مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس جارحیت کے فوری جواب میں سپاہ پاسداران کی بحری اور فضائیہ نے مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کرتے ہوئے بندر سلمان، بحرین میں امریکی پانچویں بحریہ کے علاقے اور کویت کے علی السالم فضائی اڈے سمیت 85 اہم امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون بھی مار گرایا گیا، جو آپریشن میں مداخلت کی کوشش کر رہا تھا۔

News ID 1940203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha